۱۴ آذر ۱۴۰۳ |۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 4, 2024
تصاویر/ برگزاری مراسم سوگواری ایام فاطمیه در میاندوآب

حوزہ/ حجت الاسلام حسن زادہ نے کہا: حضرت فاطمہ زہرا (س) نے کبھی بھی قرآنی طرز زندگی، قناعت اور سادہ زیستی کے راستے کو ترک نہیں کیا اور ہمیشہ قرآنی اصولوں پر عمل پیرا رہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر میاندوآب کے امام جمعہ حجت الاسلام حمید حسن زادہ نے مصلائے امام خمینی (رح) میاندوآب میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا میں خطاب کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی زندگی کو نمونہ قرار دیا اور کہا: حضرت فاطمہ (س) عورت اور ماں دونوں کرداروں میں ایک مثالی شخصیت ہیں۔

انہوں نے کہا: حضرت فاطمہ (س) کی زندگی میں قناعت اور سادگی نمایاں طور پر نظر آتی ہے اور آج کی خواتین کو ان کے کردار کو اپنی زندگی کا محور بنانا چاہیے۔

حجت الاسلام حسن زادہ نے مزید کہا: موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر غیر ضروری اشیاء کی خریداری جو کہ اضافی اخراجات کا باعث بنتی ہیں، خاندان کے معاشی نظام پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔ خواتین کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہیے کہ شوہروں سے غیر ضروری تقاضے کرنا، دوسروں سے بے جا مقابلہ بازی اور رشتہ داروں یا معاشرے کے دیگر افراد سے غیر معقول رقابت مردوں کو معاشی دباؤ کی جانب دھکیلتی ہے۔

امام جمعہ میاندوآب نے کہا: حضرت فاطمہ زہرا (س) نے کبھی بھی قرآنی طرز زندگی، قناعت اور سادہ زیستی کے راستے کو ترک نہیں کیا اور ہمیشہ قرآنی اصولوں پر عمل پیرا رہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .